بلڈ پریشر چیک کرتے وقت بازو کی غلط پوزیشن ریڈنگ پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ ایک تحقیق میں بازو کو بغیر سہارے لٹکانے سے بلڈ پریشر نمایاں طور پر زیادہ ریکارڈ ہوا۔
جانز ہاپکنز میڈیسن کے محققین نے 133 افراد میں بازو کی مختلف پوزیشنز کا موازنہ کیا۔ بازو کو میز پر سہارا دینے کے مقابلے میں نیچے لٹکانے سے سسٹولک بلڈ پریشر 6.5 ملی میٹر آف مرکری (mmHg) زیادہ رہا۔ اسی پوزیشن میں ڈائسٹولک بلڈ پریشر میں بھی 4.4 کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ گود میں بازو رکھنے سے بھی ریڈنگ زیادہ آئی۔ اس صورت میں سسٹولک اور ڈائسٹولک بلڈ پریشر میں تقریباً 4 کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
محققین کے مطابق درست ریڈنگ کے لیے بازو کو میز پر سہارا دے کر دل کی سطح پر رکھنا چاہیے۔ یہ تحقیق جاما انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی۔
Tags: بلڈ پریشر مانیٹرنگ