ڈپریشن کے بعض مریض دوسروں سے اپنی ذہنی پریشانی چھپاتے ہیں۔ وہ بظاہر خوش نظر آتے ہیں، لیکن اندرونی طور پر بیماری کی علامات کا سامنا کررہے ہوتے ہیں۔ یہ بات امریکہ کی یونیورسٹی آف ناردرن آئیووا کی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
تحقیق میں ڈپریشن کی مختلف شدت کی علامات رکھنے والے 292 افراد کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں علامات چھپانے اور بیماری کی شدت کے درمیان تعلق جانچا گیا۔ نتائج کے مطابق اس رویے کا تعلق ذہنی دباؤ، تھکن اور ڈپریشن کی شدت سے پایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے معالج کے لیے بیماری کی تشخیص مشکل ہوسکتی ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے ’ڈسکور مینٹل ہیلتھ‘ میں شائع ہوئی۔
خوش نظر آنے والے افراد میں ڈپریشن کو سمائلنگ ڈپریشن کہا جاتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ ڈپریشن کی کوئی الگ تسلیم شدہ قسم نہیں ہے۔
Tags: سمائلنگ ڈپریشن