پاکستان میں جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے 2 ڈی بارکوڈ سے متعلق نئے ضوابط پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔ ان کا اطلاق 9 اکتوبر 2026 سے تیار یا درآمد ہونے والی رجسٹرڈ ادویات پر ہوگا۔
اے پی پی کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت ادویات کی پیکنگ پر 2 ڈی بارکوڈ اور منفرد سیریل نمبر درج کرنا لازمی ہوگا۔ اس تاریخ سے پہلے تیار یا درآمد ہونے والی ادویات کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
حکام کے مطابق اس نظام کا مقصد ادویات کی تیاری سے فروخت تک کے تمام مراحل کی نگرانی بہتر بنانا ہے۔ اس سے جعلی مصنوعات کی شناخت اور ان کی ترسیل کا ریکارڈ رکھنے میں مدد ملے گی۔ ڈریپ نے دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو نئے قواعد کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی ہے۔
Tags: ادویات پر 2 ڈی بارکوڈ