Vinkmag ad

پنجاب میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں، 1,037 مراکز سیل

The Punjab Healthcare Commission logo displayed prominently on a clean white background

پنجاب میں اتائیوں کے خلاف چھ ہفتوں کے دوران 3,457 چھاپے مارے گئے۔ ان کارروائیوں میں 1,037 غیر قانونی مراکز سیل کیے گئے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے یہ کارروائیاں صوبے بھر میں کیں۔ ان کا مقصد غیر قانونی علاج گاہوں کے خلاف کارروائی کرنا اور مریضوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

اتائیوں کے خلاف چھاپوں میں جعلی کلینکس، غیر رجسٹرڈ لیبارٹریوں اور غیر مجاز تشخیصی مراکز کا معائنہ کیا گیا۔ سیل کیے گئے مراکز میں سے 860 پر چھاپے کے وقت اتائی موجود تھے۔
کمیشن کے مطابق مزید 339 مراکز پہلے ہی بند ہوچکے تھے۔ بعض نے اپنا کاروبار بھی تبدیل کرلیا تھا۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی واپسی روکنے کے لیے 1,421 علاج گاہیں نگرانی میں رکھی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ کارروائیاں لاہور میں ہوئیں۔ وہاں 543 چھاپوں کے دوران 220 مراکز سیل کیے گئے۔ گوجرانوالہ میں 111 اور ملتان میں 107 مراکز بند کیے گئے۔
راولپنڈی میں 64، فیصل آباد میں 63 اور ڈیرہ غازی خان میں 55 مراکز سیل ہوئے۔ سرگودھا میں 50، شیخوپورہ میں 35 اور ساہیوال میں 31 مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سافٹ اور انرجی ڈرنکس کی فروخت ممنوع

Leave a Reply

Most Popular