Vinkmag ad

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سافٹ اور انرجی ڈرنکس کی فروخت ممنوع

Soft drink cans and energy drink bottles placed beside a school bag and books, with a red prohibition sign symbolizing the ban on their sale in educational institutions.

پنجاب میں تعلیمی اداروں کی کینٹینوں سے متعلق خوراک کے ترمیم شدہ ضوابط گزٹ میں شائع کر دیے گئے ہیں۔ ان کے تحت سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور کاٹن کینڈی سمیت متعدد اشیا کی فروخت ممنوع ہوگی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نئے ضوابط کا اطلاق سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔ تعلیمی اداروں کے 100 میٹر کے دائرے میں خوراک کے کاروباروں کو بھی ان کی پابندی کرنا ہوگی۔ ممنوعہ اشیا میں مصنوعی مشروبات، چائنا نمک سے تیار مصنوعات، گولا گنڈا، آئس لولیز، تمباکو اور ویپس بھی شامل ہیں۔

نئے ضوابط میں خوراک کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گرین کیٹیگری کی غذائیت سے بھرپور اشیا کو مینیو میں ترجیح دی جائے گی۔ ییلو کیٹیگری کی اشیا اس کے بعد درج ہوں گی، جبکہ ریڈ کیٹیگری کی اشیا کی فراہمی ممنوع ہوگی۔ ان اقدامات کا مقصد طلبہ میں صحت بخش خوراک کو فروغ دینا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

لیبر انڈکشن: مصنوعی طریقے سے لیبر پین شروع کرنا

Read Next

پنجاب میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں، 1,037 مراکز سیل

Leave a Reply

Most Popular