Vinkmag ad

کراچی میں نوجوان کا کورنیا عطیہ، دو افراد کی بینائی بحالی کی امید

Cornea donation following the death of a young kidney patient in Karachi, offering hope of restored vision to two people.

کراچی میں گردوں کے مرض سے جاں بحق 21 سالہ نوجوان کے اہل خانہ نے اس کا کورنیا عطیہ کردیا۔ اس فیصلے سے دو افراد کی بینائی بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
اے پی پی کے مطابق گولیمار کے رہائشی عبدالصمد 2025 سے ایس آئی یو ٹی میں ڈائلیسز کرا رہے تھے۔ ان کے گردے ناکارہ ہوگئے تھے، اور بعض طبی وجوہات کی بنا پر ان کا گردہ ٹرانسپلانٹ نہیں ہو سکتا تھا۔

عبدالصمد کے خاندان میں پہلے بھی اعضا عطیہ کرنے کی مثال موجود ہے۔ ان کی نانی نے 1986 میں اپنے بیٹے کو گردہ عطیہ کیا تھا۔ ایس آئی یو ٹی نے نوجوان کی فیملی کے کورنیا عطیہ کو سراہتے ہوئے وفات کے بعد اعضا عطیہ کرنے سے متعلق آگاہی بڑھانے پر زور دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

گلوکوما کے علاج میں نئی امید، جین تھراپی سے بینائی میں بہتری

Read Next

ادویات پر 2 ڈی بارکوڈ، نئے ضوابط پر عمل درآمد شروع

Leave a Reply

Most Popular