پرائیڈ آف بریٹن ایوارڈ یافتہ پاکستانی نژاد سرجن ڈاکٹر آصف حسن برطانیہ میں 30 سال خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ انہوں نے اپنے طبی کیریئر میں تقریباً 400 ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیے۔
انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق ڈاکٹر آصف نیو کاسل کے فری مین ہسپتال میں بچوں کے شعبۂ قلب کے سربراہ تھے۔ انہوں نے دل کی پیدائشی پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات سے ہزاروں مریضوں کو نئی زندگی ملی۔
ریٹائرمنٹ کی تقریب میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجن نے اپنے ساتھیوں کی لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ساتھی ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ہسپتال واپس آ جاتے تھے۔
Tags: ہارٹ ٹرانسپلانٹ