Vinkmag ad

لوئر دیر: خسرے سے 5 بچوں کی اموات کے بعد ویکسینیشن مہم شروع

Measles vaccination campaign in Lower Dir after reported deaths of five children

لوئر دیر کے ایک گاؤں میں خسرے سے پانچ بچوں کی اموات کے بعد بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی۔

روزنامہ ڈان کے مطابق یونین کونسل مسکین کے گاؤں گھوڑہ بانڈہ میں چند روز کے دوران ان اموات کی اطلاعات سامنے آئیں۔ متاثرہ بچے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے لوئر دیر کے دور دراز پہاڑی گاؤں میں بوسٹر ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بشارت احمد نے متاثرہ علاقے میں میڈیکل کیمپ قائم کرنے کی ہدایت بھی دی۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تین روز میں بنیادی مرکز صحت قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

400 ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے والے پرائیڈ آف بریٹن ایوارڈ یافتہ پاکستانی نژاد سرجن ریٹائر

Read Next

پاکستانی یونیورسٹی کا چینی کمپنی کی مدد سے اے آئی ہسپتال کا منصوبہ

Leave a Reply

Most Popular