رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد چینی کمپنی کی مدد سے پاکستان میں پہلا اے آئی ہسپتال قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ مجوزہ تعاون کے تحت مصنوعی ذہانت کو میڈیکل ایجوکیشن، تشخیص اور تحقیق میں استعمال کیا جائے گا۔
اے پی پی کے مطابق، چینی کمپنی ٹائریکس اور یونیورسٹی کے درمیان شراکت پر کام جاری ہے۔ یونیورسٹی کمپنی کا ’ایجنٹ ہسپتال‘ سسٹم پاکستان میں متعارف کرانے کی خواہش رکھتی ہے۔
اس نظام میں مصنوعی مریضوں کی مدد سے میڈیکل طلبہ اور ڈاکٹروں کو تربیت دی جاتی ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی مریضوں کی تشخیص اور طبی فیصلوں میں بھی ڈاکٹروں کی معاونت کرتی ہے، تاہم طبی فیصلوں کی ذمہ داری بدستور ڈاکٹروں کے پاس رہتی ہے۔
مجوزہ تعاون میں مریضوں کی فالو اَپ نگرانی سے متعلق تحقیق بھی شامل ہے۔
Tags: اے آئی