Vinkmag ad

ادویات کے مضر اثرات کی رپورٹنگ کے لیے آگاہی مہم شروع

Assorted tablets and capsules in blister packs for medicine safety awareness

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کے مشتبہ مضر اثرات کی رپورٹنگ کے لیے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ مہم کا مقصد ادویات کو محفوظ بنانا اور مضر اثرات کی اطلاع دینے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اے پی پی کے مطابق، مہم عالمی ادارہ صحت کے تکنیکی تعاون سے شروع کی گئی۔ اس سلسلے میں پشاور کے رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور پشاور جنرل ہسپتال میں آگاہی نشستیں منعقد ہوئیں۔ اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں بھی ایک نشست ہوئی۔

شرکا کو مشتبہ مضر اثرات کی رپورٹنگ کے ٹولز ویجی موبائل اور ویجی فلو سے متعارف کرایا گیا۔ ویجی موبائل اطلاع دینے کے لیے موبائل ایپ ہے، جبکہ ویجی فلو (VigiFlow) ایک آن لائن نظام ہے۔ اس میں ادویات کے مشتبہ مضر اثرات کی رپورٹس محفوظ اور منظم کی جاتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستانی یونیورسٹی کا چینی کمپنی کی مدد سے اے آئی ہسپتال کا منصوبہ

Read Next

انٹینسٹی موڈیولیٹڈ ریڈی ایشن تھراپی: صحت مند ٹشوز کو محفوظ رکھتے ہوئے کینسر کا علاج

Leave a Reply

Most Popular