Vinkmag ad

انٹینسٹی موڈیولیٹڈ ریڈی ایشن تھراپی: صحت مند ٹشوز کو محفوظ رکھتے ہوئے کینسر کا علاج

انٹینسٹی موڈیولیٹڈ ریڈی ایشن تھراپی کینسر کے علاج کا جدید طریقہ ہے(IMRT)  مین ریڈی ایشن  کو رسولی کی شکل اور ضرورت کے مطابق ڈھالا جاتا ہے۔ اس کا مقصد کینسر کے خلیات کو ختم کرنا اور اردگرد کے صحت مند ٹشوزکو کم سے کم نقصان پہنچانا ہے۔

کیوں کیا جاتا ہے؟

آئی ایم آر ٹی  کینسر اور غیر سرطانی رسولیوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس میں تابکاری کی شعاعوں کو رسولی کی شکل کے مطابق ڈھالا جاتا ہے، تاکہ قریبی صحت مند بافتوں کو کم سے کم نقصان پہنچے۔

پہلے

علاج کی منصوبہ بندی کے لیے سی ٹی اسکین یا ایم آر آئی کیے جا سکتے ہیں۔ ان تصاویر کی مدد سے ماہرین تابکاری کی شعاعوں کی سمت اور مقدار طے کرتے ہیں۔

دوران

تابکاری کی شعاعیں رسولی کی شکل کے مطابق مخصوص انداز میں دی جاتی ہیں۔ ان کی شدت اور سمت کو کنٹرول کیا جاتا ہے، تاکہ مطلوبہ حصے کو درست مقدار میں تابکاری ملے اور صحت مند بافتیں محفوظ رہیں۔

بعد میں

علاج کے اثرات جانچنے کے لیے امیجنگ ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔ نتائج سامنے آنے میں چند ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

خطرات

مضر اثرات جسم کے اس حصے اور تابکاری کی مقدار پر منحصر ہوتے ہیں جہاں علاج کیا جائے۔

٭ کسی بھی حصے میں: بال جھڑنا، جلد میں جلن اور تھکاوٹ

٭ سر اور گردن: منہ خشک ہونا، نگلنے میں دشواری، گلے میں درد، ذائقے میں تبدیلی اور منہ میں زخم

٭ سینہ: کھانسی، سانس پھولنا اور نگلنے میں دشواری

٭ پیٹ: متلی، قے اور اسہال

٭ پیڑو: اسہال، مثانے میں جلن، بار بار پیشاب آنا اور جنسی افعال میں تبدیلی

اکثر مضر اثرات کو علاج کے دوران قابو کیا جا سکتا ہے اور بعد میں یہ ختم ہو جاتے ہیں۔ بعض اثرات دیر سے ظاہر ہو سکتے ہیں۔ بہت کم صورتوں میں برسوں بعد نیا کینسر بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

نتائج

علاج کے بعد اسکین سے دیکھا جا سکتا ہے کہ رسولی سکڑ رہی ہے یا نہیں۔ بعض اوقات اثر فوری نظر آتا ہے، جبکہ بعض صورتوں میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

Frequently Asked Questions (FAQs)

آئی ایم آر ٹی کا بنیادی مقصد کیا ہے؟

رسولی کو درست مقدار میں تابکاری دینا اور قریبی صحت مند بافتوں کو نقصان سے بچانا۔

علاج سے پہلے کون سے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں؟

علاج کی منصوبہ بندی کے لیے سی ٹی اسکین یا ایم آر آئی کیے جا سکتے ہیں۔

کیا آئی ایم آر ٹی کے مضر اثرات ہوتے ہیں؟

جی ہاں، مضر اثرات میں تھکاوٹ، جلد میں جلن یا علاج کیے جانے والے حصے کے مطابق دیگر علامات شامل ہو سکتی ہیں۔ اکثر اثرات وقت کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔

 

 

Vinkmag ad

Read Previous

ادویات کے مضر اثرات کی رپورٹنگ کے لیے آگاہی مہم شروع

Read Next

جانوروں سے پھیلنے والی بیماریاں، پاکستان میں تین اداروں کا باہمی تعاون

Leave a Reply

Most Popular