پاکستان میں جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے نپٹنے کے لیے تین اداروں نے باہم تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی پی کے مطابق ان میں عالمی ادارہ صحت، عالمی ادارہ خوراک و زراعت اور قومی ادارہ صحت شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بیماریوں کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانا ہے۔
انسانی صحت، حیوانی صحت اور ماحول کے شعبوں کے نمائندے 27 سے 29 اکتوبر تک اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔ وہ پاکستان میں تشویش کا باعث بننے والی بیماریوں کی نشاندہی کرکے ان کی ترجیحات طے کریں گے۔
عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے اس عمل کے لیے معاونین کو تربیت دی ہے۔ اس کے ماہرین بیماریوں کی ترجیحات طے کرنے میں تکنیکی مدد بھی فراہم کریں گے۔ منتخب بیماریوں سے نمٹنے کے لیے مختلف شعبوں پر مشتمل مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔