Vinkmag ad

ذیابیطس کی روک تھام، رواں ماہ پہلے قومی پروگرام کا آغاز

Blue ribbon, red heart and a blood glucose meter illustrating diabetes prevention in Pakistan.

ذیابیطس کی روک تھام اور کنٹرول کا پہلا قومی پروگرام رواں ماہ اسلام آباد سے شروع ہوگا۔ اس کا اعلان اتوار، 22 نومبر 2026 کو کراچی میں ایک کانفرنس میں ہوا۔ ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے یہ کانفرنس عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کی۔ ذیابیطس کا عالمی دن ہر سال 14 نومبر کو منایا جاتا ہے۔

این این آئی کے مطابق ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالباسط نے پروگرام کی تفصیلات بتائیں۔ ان کے مطابق قومی پروگرام وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کیا گیا۔ وفاقی وزارتِ صحت نے اس کی تیاری میں تعاون فراہم کیا۔ پروگرام پر عمل درآمد 3 سے 5 سال میں ہوگا۔

ابتدا میں عوامی آگاہی اور ذیابیطس کے خطرے کی بروقت جانچ پر توجہ دی جائے گی۔ بعد کے مراحل میں ملک بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ، تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم ہوں گی۔

ڈاکٹر عبدالباسط کے مطابق مساجد کے ذریعے ذیابیطس سے متعلق آگاہی اور سکریننگ کا منصوبہ تیاری کے مراحل میں ہے۔ یہ طریقہ بنگلہ دیش میں کامیابی سے استعمال ہو چکا ہے۔ اسے 2027 کے آغاز میں پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاری ہے۔ اسے اسلامی تعاون تنظیم کے تمام 57 رکن ممالک تک پھیلانے کا بھی منصوبہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دواؤں کے خلاف جراثیم کی مزاحمت، شفا تعمیر ملت یونیورسٹی میں آگاہی نشست

Read Next

شفا انٹرنیشنل ہسپتال فیصل آباد میں اینٹی بائیوٹک ادویات پر آگاہی سرگرمیاں

Leave a Reply

Most Popular