شفا انٹرنیشنل ہسپتال فیصل آباد میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے درست استعمال پر آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان میں آگاہی واک اور ہسپتال کے عملے کے لیے نشست نمایاں تھیں۔ مریضوں اور کنسلٹنٹس کو بھی اس بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔
ہسپتال کے مطابق شعبہ فارمیسی نے ان سرگرمیوں کا اہتمام ماہر متعدی امراض ڈاکٹر ارسلان کے ساتھ مل کر کیا۔
اس موقع پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال فیصل آباد کے قائم مقام میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر حسنین نے اینٹی بائیوٹکس کے ذمہ دارانہ استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے دواؤں کے خلاف جراثیم کی مزاحمت پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو ضروری قرار دیا۔ ان کے مطابق ان سے مریضوں کی صحت کے تحفظ اور علاج کو مؤثر بنانے میں نمایاں مدد مل سکتی ہے۔