Vinkmag ad

دواؤں کے خلاف جراثیم کی مزاحمت، شفا تعمیر ملت یونیورسٹی میں آگاہی نشست

Participants pose for a group photo at an antimicrobial resistance awareness session at Shifa Tameer-e-Millat University in Islamabad.

شفا تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد میں دواؤں کے خلاف جراثیم کی مزاحمت پر آگاہی نشست منعقد ہوئی۔ سیشن میں طلبہ کو اینٹی بائیوٹک ادویات کے درست استعمال کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

اے پی پی کے مطابق نشست کا اہتمام شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے شعبہ بائیو سائنسز نے کیا۔ اس میں قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے بھی تعاون فراہم کیا۔

اس موقع پر طلبہ کے درمیان پوسٹر سازی کا مقابلہ بھی ہوا۔ طلبہ نے دواؤں کے خلاف جراثیم کی مزاحمت پر پوسٹر پیش کیے۔ پہلی 3 پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈز دی گئیں۔

جراثیم کسی دوا کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیں تو انفیکشن کا علاج مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے اینٹی بائیوٹک صرف ڈاکٹر کے مشورے سے ہی لیں۔ دوا کی خوراک اور استعمال کی مدت کے لیے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹخنوں کو موچ سے بچانے کے لیے ورزش، توازن اور مناسب جوتے ضروری

Read Next

ذیابیطس کی روک تھام، رواں ماہ پہلے قومی پروگرام کا آغاز

Leave a Reply

Most Popular