Vinkmag ad

چکر آنے پر کیا کریں

بعض صورتیں ایسی ہوتی ہیں جس میں ہر کسی کو چکر محسوس ہوتے ہیں۔ مثلاً تیزی کے ساتھ گھومنے یا کسی مخصوص انداز میں بیٹھنے سے بھی اکثرسر چکراتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اسی طرح کچھ لوگ بلندی پر جاتے، بند جگہ پر بیٹھتے یا کار میں سفر کرتے ہوئے ایسا محسوس کرتے ہیں۔ اسے موشن سِکنس کہتے ہیں۔

یہ چکر معمولی ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ ٹھیک بھی ہوجاتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات یہ کسی بیماری کا نتیجہ ہوتے ہیں اور شدید بھی ہوتے ہیں۔ ایسے میں معالج سے رابطہ کرنا چاہئے۔

 موشن سِکنس کی دیگر علامات

٭سخت گھبراہٹ ہونا۔

٭کھڑے ہونے اور بیٹھنے میں دقت ہونا۔

٭ دھندلا نظر آنا۔

٭متلی ہونا۔

٭پسینہ آنا۔

٭کمزوری محسوس کرنا۔

ابتدائی طبی امداد

چکر بالعموم کسی اضافی کوشش کے بغیرختم ہو جاتے ہیں لیکن ایسا نہ ہو تو ان باتوں پر عمل کریں:

٭اس شخص کو فوراً ایک جگہ پر لٹادیں اور اسے چلنے پھرنے سے منع کریں ورنہ وہ گر سکتا ہے۔

٭جس کمرے میں مریض موجود ہو‘ اس میں تیز روشنی استعمال نہ کریں۔

٭مریض کو کھلی اور ہوا دار جگہ پر لٹائیں اور کوشش کریں کہ اس کے گرد ہجوم نہ ہو۔

٭اچانک گھومتے ہوئے اپنے سر کو جھٹکا نہیں دینا چاہیے۔ اس سے چوٹ کا خطرہ ہوتا ہے۔

٭اگر کسی بچے کو کھیلتے ہوئے چکر آئیں تو پاس موجود شخص کو چاہیے کہ اسے کھیلنے سے روک کر ایک جگہ بٹھا دے۔

٭متاثرہ شخص کو تھوڑا تھوڑا کرکے پانی پلائیں۔ اس سے وہ بہتر محسوس کرے گا۔

٭مریض کو کوئی بھی دوا مت دیں۔

٭ اگر چکر اچانک اور شدت کے ساتھ شروع ہوئے ہوں اور ان کے ساتھ متلی اور قے بھی ہو تو مریض کو فوراً قریبی ہسپتال لے جائیں تاکہ کسی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

motion sickness, first aid, sar chakranay par kya karein, how do you get rid of motion sickness

Vinkmag ad

Read Previous

Leprosy itself does not cause loss of fingers or toes

Read Next

You are not too old to run a marathon or business

Leave a Reply

Most Popular