Vinkmag ad

اپنے جگر کا خیال رکھیں

اپنے جگر کا خیال رکھیں

آلودہ خوراک،بیمار جگر

ہیپاٹائٹس اے،اورای جگر کی ان بیماریوں میں شامل ہیں جن کے وائرس جراثیم سے آلود ہ پانی اورکھانے پینے کی دیگر اشیاء کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر جگر پرحملہ آور ہوتے ہیں۔
اکثر ڈھابوں اور کھلی جگہوں پر فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہیں رکھا جاتا لہٰذا ایسی جگہوں سے چیزیں خرید کر کھاناجراثیم کو خوددعوت دینے کے مترادف ہے ۔ جگر کو صحت مند رکھنے کے لئے گھر کے بنے صاف ستھرے کھانوں کو ترجیح دیں۔

ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں

جگر کی بہت سی بیماریوں کے جراثیم ہاتھوں کے ذریعے ہی معدے تک پہنچتے ہیں۔اس لیے ہاتھ دھونے کو اپنی عادت بنایا جائے اور کھانے سے پہلے اور رفع حاجت کے بعد اس کا خاص طور پر اہتمام کرنا چاہئے ۔اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ پانی سے دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح سے گیلا کرکے ان پر صابن لگائیں۔اس کے بعد دونوں ہاتھو ں کو اچھی طرح آپس میں مَلیں۔دونوں ہتھیلیوں کو ایک دوسرے سے اورانگلیوں کی مدد سے انگوٹھوں کواچھی طرح سے صاف کریں تاکہ ہاتھ کے کسی حصے میں جراثیم باقی نہ رہیں۔

Liver health hand washing

Vinkmag ad

Read Previous

ہموار پاؤں کی علامات

Read Next

30 منٹ واک کے 10فوائد

Leave a Reply

Most Popular