Vinkmag ad

ہانیہ عامر ذہنی تناؤ کی شکار

پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ذہنی تناؤ کی شکار ہیں۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ اپنی تصویر کے ساتھ شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے اس معاملے پر دلیرانہ اندازمیں گفتگو کی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ سب سے زیادہ ترجیح خود کو بہتر محسوس کرنے پر دیں گی۔

اپنی پوسٹ میں مقبول اداکارہ نے لکھا، ’’یہ کوئی راز نہیں کہ میں کچھ دنوں سے اچھا محسوس نہیں کر رہی۔ ذہنی تناؤ تکلیف دہ کیفیت ہے اور اس سے نپٹنا مشکل ہوتا ہے۔ تاہم اپنے مداحوں کو یقین دلاتی ہوں کہ میں اس سے نکلنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں۔ میں اپنی بہتری کو ہر چیز پر فوقیت دے رہی ہوں۔”

انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ وہ بہت جلد پوری توانائی کے ساتھ واپس آئیں گی۔

ذہنی صحت کے مسئلے پر ہمارے ہاں شرمندگی محسوس کی جاتی ہے۔ ہانیہ عامر نے اس کے ساتھ وابستہ بدنامی کے تاثر کو توڑنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت بھی جسمانی صحت کی طرح ہی اہم ہے۔ اگر ایسا کوئی مسئلہ ہو تو کسی شرم یا ہچکچاہٹ کے بغیر پیشہ ورانہ مدد لینی چاہیے۔ ایسے میں نفسیاتی معالج سے رابطے میں ہچکچانا نہیں چاہیے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر ذہنی تناؤ کی شکار ضرور ہیں لیکن وہ بہادر ہیں اور اس کیفیت سے جلد باہر آ جائیں گی۔ انہوں نے اس موضوع پر کھل کر بات کرنے پر اداکارہ کی تعریف کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

دو بچہ دانیاں

Read Next

Osteoarthritis | Rheumatoid arthritis | Autoimmune diseases | Joint issues | Shifa News

Leave a Reply

Most Popular