Vinkmag ad

ایلوویرا جیل نکالنے کاصحیح طریقہ

جیل نکالنے کے لئے سب سے پہلے تنے کے سب سے نچلے پتے کو آہستہ سے تنے سے اتارلیں، اس کے بعد اس کو سائے میں رکھیں تاکہ اس کے اندر پائی جانے والی گرمی کم ہوجائے۔ اس کے بعد پتے کو سات سے آٹھ گھنٹوں کے لئے سیدھا کھڑا کردیں تاکہ اس میں سے زرد رنگ کا عرق نکل جائے۔ اب پتے کو اچھی طرح پانی سے دھوکر خشک کرلیں۔
پھر پتے کے نچلے سرے کو کاٹ لیں اور اس کے کنارے بھی اتار لیں۔ اب مہارت کے ساتھ پتے کی اوپر والی تہہ کو چھری کی مدد سے اتار لیں۔آپ کوسفید رنگ کی ایک جیل دکھائی دے گی۔ چمچ کی مددسے اس جیل کو ایک ہوا بند (airtight) جار میں ڈالیں اور فریج میں محفوظ کر لیں۔اس جیل کو 15دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیلشیم‘ ایک اہم غذائی جزو

Read Next

والدین کیا کریں ،ضدی بچے

Leave a Reply

Most Popular