Vinkmag ad

کینسر کے علاج میں مالی مشکلات سب سے بڑی رکاوٹ، قومی سروے

A child receiving cancer treatment in a hospital, highlighting financial barriers to cancer care in Pakistan.

پاکستان میں کینسر کے علاج کے زیادہ اخراجات جدید طبی سہولتوں تک رسائی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ قومی سروے میں 94.6 فیصد ماہرین نے مالی مشکلات کو علاج کی اہم رکاوٹ قرار دیا۔

طبی جریدے ’بی ایم سی ہیلتھ سروسز ریسرچ‘ میں شائع تحقیق مختلف ممالک کے طبی اداروں کے محققین نے کی۔ اس میں چاروں صوبوں کے 10 شہروں سے کینسر کے 111 ماہرین کی رائے لی گئی۔ سروے میں 65.8 فیصد ماہرین نے ادویات کی فراہمی میں تاخیر کی نشاندہی کی۔ مزید 59.5 فیصد نے طبی آلات اور دیگر وسائل کی کمی بتائی۔

تقریباً 79 فیصد ماہرین کے اندازے کے مطابق ان کے صرف 20 فیصد تک مریض مالی مدد کے بغیر جدید علاج کرا سکتے ہیں۔ ان طریقوں میں مخصوص سرطانی خلیوں کو نشانہ بنانے والی ادویات اور امیونوتھراپی شامل ہیں۔

سروے میں صرف 39.6 فیصد ماہرین نے بتایا کہ ان کے اداروں میں کینسر کے مریضوں کے لیے خصوصی نگہداشت کی سہولت موجود ہے۔ اس نگہداشت کا مقصد درد اور دیگر تکالیف کم کرنا ہے۔ دوسری جانب 87.4 فیصد نے مریضوں کے لیے مالی امدادی پروگراموں کی موجودگی کی تصدیق کی۔ محققین نے علاج تک رسائی بہتر بنانے اور مریضوں پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی پر زور دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

مرگی کی دوا سے جوڑوں کے درد اور نقصان میں کمی کی امید

Read Next

پاکستان میں ڈائیریا، ملیریا اور سانس کی بیماریاں سرفہرست، این آئی ایچ کی رپورٹ

Leave a Reply

Most Popular