Vinkmag ad

ڈی ٹاکس ڈائٹ 

ڈی ٹاکس ڈائٹ

ڈی ٹاکس کا لغوی مطلب زہریلے اورفاسد مادوں کا اخراج ہے۔ یہ عمل جسم میں گردے اورجگر کی مدد سے 24 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ زہریلے مادے دو قسم کے ہوتے ہیں جن میں سے ایک وہ جو جسم میں پیدا ہوتے ہیں مثلاً دودھ کا تیزاب اوریوریا وغیرہ۔ ان کی دوسری قسم وہ ہے جوماحولیاتی آلودگی‘کھادوں اورکھانے پینے کی اشیاء کے ذریعے جسم میں پہنچتی ہیں۔

ڈی ٹاکس ڈائٹ کے ذریعے زہریلے مادوں سے نجات حاصل کر کے جسمانی نظام کو فعال بنایا جاسکتا ہے لہٰذا لوگوں میں اس کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ اس عمل میں زیادہ ترڈیری‘ گلوٹن‘ انڈا‘ مونگ پھلی‘سرخ گوشت اورپہلے سے تیارکردہ یا پروسیسڈ کھانوں کوغذا سے نکال کر سبزیوں اورپھلوں کوغذا کا حصہ بنایا جاتا ہے۔

ڈی ٹاکس ڈائٹ کا استعمال

تمام ڈی ٹاکس ڈائٹس اپنے عمل میں یکساں نہیں‘البتہ ان میں عمومی طورپرمحدود مدت تک بھوکا رہنا قدرِمشترک ہے جس کے بعد فرد کو صرف کچی سبزیاں‘پھل‘ پھلوں کا جوس اورپانی استعمال کرنا ہوتا ہے۔ایسے میں بعض اوقات قبض کی شکایت بھی ہو جاتی ہے۔اس کے لئے ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈی ٹاکس ڈائٹ کے فوائد

اس سے یہ فوائد حاصل ہوتے ہیں

٭جسم سے فالتواورزہریلے مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔

٭وزن کم کرنے میں مدد گار ہے۔

٭قوت مدافعت کو مضبوط کرتی ہے۔

٭سکن کو بہتربناتی ہے۔

٭سانس میں تازگی لاتی ہے۔

٭عمومی صحت میں مثبت تبدیلیاں لانے کا باعث بنتی ہے۔

٭مثبت سوچ پیدا کرنے والے ہارمونزکے اخراج میں مدد دیتی ہے۔

٭بالوں کی اچھی صحت کے لئے کارآمد ہے۔

٭اس پانی سے انسان ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔

٭قبل ازوقت بڑھاپے کوروکتی ہے۔

detox diet, benefits of detox diet, use of detox diet

Vinkmag ad

Read Previous

ہلدی کے فوائد

Read Next

تھکاوٹ بھگانے والی ورزشیں

Leave a Reply

Most Popular