Vinkmag ad

سیسے کی آلودگی سے دنیا بھر مین سالانہ 35 لاکھ سے زائد اموات، ڈبلیو ایچ او

Lead poisoning concept image showing open metal cans beside the periodic table symbol Pb and atomic number 82.

عالمی ادارۂ صحت نے سیسے کی آلودگی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا ہے۔ اس کے مطابق یہ آلودگی دنیا بھر میں سالانہ 35 لاکھ سے زیادہ اموات میں کردار ادا کرتی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق تقریباً 81 کروڑ 50 لاکھ بچوں کے خون میں سیسے کی مقدار فی ڈیسی لیٹر کم از کم پانچ مائیکروگرام ہے۔ سیسے کی آلودگی بچوں کے دماغ اور اعصابی نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ بظاہر علامات نہ ہونے کے باوجود سیکھنے اور رویے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

پینٹ، برتن، کاسمیٹکس، مصالحے اور صنعتی آلودگی جسم میں سیسہ پہنچنے کے ممکنہ ذرائع ہیں۔ ادارے نے مصنوعات اور ماحول سے سیسہ ختم کرنے کے لیے قوانین کے مؤثر نفاذ پر زور دیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایچ آئی وی سے بچاؤ کے سستے انجیکشن کی منظوری، ایف ڈی اے

Read Next

نیویارک میں 30 سال بعد خسرے سے منسلک پہلی موت رپورٹ

Leave a Reply

Most Popular