Vinkmag ad

نیویارک میں 30 سال بعد خسرے سے منسلک پہلی موت رپورٹ

Measles alert sign outside Cohen Children’s Medical Center in New York, showing symptoms and advising mask use.

امریکی ریاست نیویارک کی لوئس کاؤنٹی میں خسرے کی جاری وبا کے دوران ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ ریاست میں 30 سال سے زائد عرصے بعد خسرے سے منسلک یہ پہلی معلوم موت ہے۔

رائٹرز کے مطابق ریاستی محکمۂ صحت نے مقامی سطح پر آگاہی اور ویکسینیشن کے لیے وسائل فراہم کیے ہیں۔ گورنر نے اکتوبر میں وبا کے باعث ہنگامی حالت نافذ کی تھی۔ انہوں نے وبا پر قابو پانے کے لیے وفاق سے مدد لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔ نیویارک میں محکمہ صحت کے حکام مقامی اداروں کے ساتھ مل کر کیسز کی تحقیقات اور ویکسین نہ لگوانے والوں کی ویکسینیشن کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کو کئی دہائیوں میں خسرے کے شدید ترین پھیلاؤ کا سامنا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سیسے کی آلودگی سے دنیا بھر مین سالانہ 35 لاکھ سے زائد اموات، ڈبلیو ایچ او

Read Next

کڈنی سسٹ: گردے میں مائع سے بھری تھیلی

Leave a Reply

Most Popular