Vinkmag ad

وزن گھٹانے والی گولی کے حوصلہ افزا نتائج، یورپ میں منظوری کی سفارش

White pills spilling from a medicine bottle on a dark background, illustrating promising results of a weight loss pill recommended for European approval

وزن گھٹانے والی نئی گولی فاؤنڈایو (Foundayo) کے حوصلہ افزا نتائج کے بعد یورپی ماہرین نے اس کی منظوری کی سفارش کردی۔ حتمی فیصلہ یورپی کمیشن کرے گا۔ امریکہ اور برطانیہ میں اسے پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔

یورپی میڈیسن ایجنسی کے مطابق 4,740 سے زائد افراد پر دو تحقیقات کی گئیں۔ ان میں 72 ہفتوں کے دوران دوا استعمال کرنے والوں کے وزن میں تقریباً 5 سے 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے مقابلے میں فرضی دوا لینے والوں کا وزن 2 سے ڈھائی فیصد کم ہوا۔

رائٹرز کے مطابق امریکی کمپنی ایلی للی کی تیار کردہ یہ دوا موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کے لیے تجویز کی گئی ہے۔ یہ بھوک کم کرنے اور پیٹ بھرنے کا احساس بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ گولی روزانہ ایک بار کھانے کے ساتھ یا خالی پیٹ لی جاتی ہے۔ اس کے عام مضر اثرات میں متلی، قے اور اسہال شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ڈاکٹر کے نسخے پر ملنے والی کوئی بھی دوا طبی مشورے کے بغیر استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

میکسیکو میں دماغ خور امیبا سے ایک شخص ہلاک، 6 جھیلوں کے استعمال پر پابندی

Read Next

پاکستان میں 60 فیصد سے زائد آبادی صحت بخش غذا خریدنے سے محروم

Leave a Reply

Most Popular