Vinkmag ad

پاکستان میں 60 فیصد سے زائد آبادی صحت بخش غذا خریدنے سے محروم

Children reaching for food during distribution, highlighting food insecurity in Pakistan, where over 60% of the population reportedly cannot afford a healthy diet

پاکستان میں 60 فیصد سے زائد آبادی صحت بخش غذا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی۔ ملک میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 40 فیصد بچوں کے قد کی نشوونما متاثر ہے۔ اے پی پی کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے ان مسائل کی نشاندہی غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کی۔ یہ دن ہر سال 17 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر 17.7 فیصد بچے شدید غذائی کمی کا شکار ہیں۔ عالمی ادارے کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق ملک کی 38.3 فیصد آبادی صحت، تعلیم اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ یہ اعدادوشمار 2017-18 کے سروے پر مبنی ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری اشد ضروری ہے۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے پروگراموں کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزن گھٹانے والی گولی کے حوصلہ افزا نتائج، یورپ میں منظوری کی سفارش

Read Next

کم آمدنی والے ممالک میں ماؤں اور بچوں کی صحت کے لیے امریکی امداد کا معاہدہ

Leave a Reply

Most Popular