Vinkmag ad

ذیابیطس کے علاج میں پیش رفت، انسولین مزاحمت سے وابستہ پروٹین کا کردار دریافت

Insulin vials and a syringe illustrating a report on insulin resistance and type 2 diabetes research.

Miro1 protein, insulin resistance, type 2 diabetes, diabetes research, diabetes treatment, muscle insulin sensitivity, exercise and diabetes

سائنسدانوں نے ٹائپ ٹو ذیابیطس میں انسولین کی مزاحمت سے وابستہ پروٹین کے کردار کی نشاندہی کی ہے۔ یہ دریافت مستقبل میں نئے علاج کی بنیاد بن سکتی ہے۔

امریکا کے پیننگٹن بایومیڈیکل ریسرچ سینٹر نے تحقیق کی تفصیلات جاری کیں۔ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کے پٹھوں میں میرو 1 (Miro1) پروٹین کی مقدار زیادہ ملی۔ انسولین مزاحمت کی صورت میں جسم اس ہارمون پر مؤثر ردعمل نہیں دیتا۔ نتیجتاً خون میں شوگر بڑھتی ہے۔

تحقیق میں انسانی پٹھوں کے نمونوں، چوہوں اور لیبارٹری میں زیرِ مطالعہ خلیوں کا جائزہ لیا گیا۔ چوہوں کے پٹھوں اور لیبارٹری کے خلیوں میں یہ پروٹین ختم کرنے سے انسولین کی حساسیت بہتر ہوئی۔

محققین نے موٹاپے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں ایروبک ورزش کے اثرات بھی جانچے۔ ورزش کرنے والوں کے پٹھوں میں پروٹین کی مقدار کم ہوئی۔ پٹھوں کی انسولین کے لیے حساسیت اور توانائی بنانے کی صلاحیت بھی بہتر ہوئی۔

محققین کے مطابق اس پروٹین کو ہدف بنانا علاج کی نئی راہ فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم انسانوں میں ایسے علاج کی افادیت ابھی ثابت نہیں ہوئی۔ تحقیق 19 اکتوبر کو طبی جریدے ’’نیچر کمیونی کیشنز‘‘ میں شائع ہوئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

فلو وائرس میں تبدیلی، نوجوانوں میں زیادہ شدید علامات کا خدشہ

Read Next

ادویات کے ساتھ استعمال ہونے والی ایپس، ایف ڈی اے کی نئی ہدایات جاری

Leave a Reply

Most Popular