امریکا کے مغربی ساحلی علاقوں میں گزشتہ ہفتے فلو کے مثبت ٹیسٹوں کی شرح 10.7 فیصد رہی۔ گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ شرح 0.5 فیصد تھی۔ وائرس میں نئی جینیاتی تبدیلی کے باعث نوجوانوں میں زیادہ شدید علامات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق بہت سے نوجوانوں کو وائرس کی اس شکل سے پہلے واسطہ نہیں پڑا۔ اس لیے اس کے خلاف ان کا مدافعتی تحفظ کم ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم نوجوانوں میں فلو زیادہ شدید ہونے کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی۔ فلو کیسز بڑھنے پر ڈاکٹروں نے ویکسین جلد لگوانے پر زور دیا ہے۔
امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن چھ ماہ اور اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ویکسین لگوانا تجویز کرتی ہے۔ پاکستان میں بھی بزرگ افراد اور دمے سمیت طویل مدتی بیماریوں کے مریض ویکسین لگوانے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ بہتر ہے کہ فلو پھیلنے سے قبل ویکسین لگوا لی جائے۔
Tags: فلو