دنیا بھر میں تقریباً ہر چار میں سے ایک ڈاکٹر کی آئندہ 10 سال میں ریٹائرمنٹ متوقع ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ان کی عمریں 55 سال سے زیادہ ہیں۔ یہ نتائج 122 ممالک کے دستیاب اعدادوشمار پر مبنی ہیں۔
ادارے کی رپورٹ کے مطابق زیادہ آمدنی والے ممالک میں یہ تناسب تقریباً ایک تہائی ہے۔ ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ اور طبی ضروریات میں اضافے سے صحت کے نظام پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ پہلے ہی عملے کی کمی کا سامنا کرنے والے ممالک میں مشکلات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے اس صورت حال سے نپٹنے کے لیے میڈیکل ایجوکیشن، نئی بھرتیوں اور موجودہ عملے کو برقرار رکھنے کے اقدامات پر زور دیا ہے۔
Tags: ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ