Vinkmag ad

ایمبولینس پہنچنے تک فرسٹ ایڈ کی رہنمائی، پنجاب میں نئی سروس کا آغاز

A person receives first aid guidance through a video call, with bandages and a first aid kit on the table, illustrating Punjab's new emergency guidance service.

پنجاب حکومت نے حادثات اور میڈیکل ایمرجنسی میں فرسٹ ایڈ کی رہنمائی کے لیے نئی سروس شروع کی۔ اس کا مقصد ایمبولینس پہنچنے تک متاثرہ افراد کی جان بچانے میں مدد دینا ہے۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کی فرسٹ ایڈ سروس انچارج افشاں نے اس سہولت کی تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہری ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے نمبر 4 دبا سکتے ہیں۔ یہاں تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے ضروری اقدامات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ شہری ویڈیو کال پر متاثرہ شخص کی حالت دکھا کر بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

فرسٹ ایڈ سروس انچارج کے مطابق یہ سہولت ٹریفک حادثات، آگ سے جھلسنے، سانپ کے کاٹنے اور دیگر ہنگامی حالات کے لیے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ابتدائی چند منٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ اس دوران درست اقدامات جان بچانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ تاہم یہ سروس ہسپتال یا باقاعدہ علاج کی متبادل نہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کراچی میں 22 ماہ بعد پولیو کیس، 6 ماہ کا بچہ متاثر

Read Next

دنیا بھر میں ہر چار میں سے ایک ڈاکٹر ریٹائرمنٹ کے قریب، ڈبلیو ایچ او

Leave a Reply

Most Popular