Vinkmag ad

جلد کی حفاظت، امریکا میں 25 سال بعد نئی سن سکرین متعارف

A person dispensing sunscreen lotion from an orange bottle onto their palm, illustrating skin protection as a new sunscreen is introduced in the US after 25 years.

امریکا میں 25 سال سے زائد عرصے بعد جلد کی حفاظت کے لیے نئے جزو والی سن سکرین متعارف کرادی گئی۔ اس میں شامل بیموٹریزینول نامی جزو سورج کی یو وی اے، اور یو وی بی، دونوں شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ جلد پر سفید نشانات بھی نہیں چھوڑتا، جو بعض دوسری سن سکرینز کا مسئلہ ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی ادارے ایف ڈی اے نے جون میں اس کی منظوری دی تھی۔ منظوری سے قبل ایف ڈی اے نے 500  سے زائد افراد پر کی گئی تحقیقات کا جائزہ لیا۔ نتائج کے مطابق یہ جزو جلد کے ذریعے خون میں نہ ہونے کے برابر جذب ہوتا ہے۔ تحقیقات میں جلد پر جلن یا الرجی کے نمایاں مسائل بھی سامنے نہیں آئے۔ واضح رہے کہ  یہ جزو یورپ سمیت کئی ممالک میں پہلے ہی استعمال ہورہا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ جزو دھوپ میں نسبتاً زیادہ دیر تک مؤثر رہتا ہے۔ تاہم جلد کی حفاظت کے لیے سن سکرین دوبارہ لگانا اور مناسب لباس پہننا بھی ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

Read Next

60 سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی غذائیت میں نمایاں کمی

Leave a Reply

Most Popular