پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی بڑھ گئی۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس سب سے زیادہ، یعنی 210، جبکہ کینٹ کے ایک مقام پر 298 ریکارڈ ہوا۔ ماہرین نے سانس اور دل کے مریضوں، بچوں اور بزرگوں کو خصوصی احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق آئی کیو ایئر نے بدھ، 14 اکتوبر کی رات تقریباً 10 بجے یہ اعدادوشمار ریکارڈ کیے۔ اس کے مطابق کوٹ ادو میں انڈیکس 212 رہا۔ پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات کے اعدادوشمار مختلف تھے۔ محکمے کے مطابق کوٹ ادو میں انڈیکس 183، وہاڑی میں 171، جہلم میں 169 اور لاہور میں 143 رہا۔
ماہرین نے فضائی آلودگی کے پیش نظر حساس افراد کو بیرونی سرگرمیاں محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ سانس لینے میں دشواری پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ آئی کیو ایئر نے ماسک پہننے اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ جہاں ممکن ہو، ہوا صاف کرنے والے آلات استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔