گھٹنے کا درد (Knee pain) جوڑ کے اندر پیدا ہونے والے کسی مسئلے یا اس کے اردگرد موجود نرم ٹشوز کی خرابی کے باعث ہو سکتا ہے۔ ان ٹشوز میں لیگامنٹس، پٹھوں کو ہڈی سے ملانے والی رگیں اور سیال سے بھری حفاظتی تھیلیاں شامل ہوتی ہیں۔
درد ہر فرد میں مختلف انداز سے ظاہر ہوتا ہے۔ بعض افراد کو صرف جسمانی سرگرمی کے دوران محسوس ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کو آرام کی حالت میں بھی تکلیف رہتی ہے۔ کبھی یہ درد ہلکا پھلکا ہوتا ہے تو کبھی روزمرہ سرگرمیوں کو بھی متاثر کر دیتا ہے۔
وجوہات
گھٹنے کے درد کی عام طبی وجوہات درج ذیل ہیں:
٭ اے سی ایل انجری یعنی گھٹنے کے اہم لیگامنٹس کا پھٹ جانا
٭ ہڈی کے ٹشو کو خون کی فراہمی متاثر ہونا
٭ گھٹنے کے پیچھے بننے والی سیال بھری سوجن (بیکر سسٹ)
٭ ٹانگ کی ہڈی کا ٹوٹ جانا
٭ لیگامنٹس کی چوٹ
٭ جوڑ کا اپنی جگہ سے نکل جانا
٭ گاؤٹ
٭ گھٹنے کے بیرونی حصے کے ٹشو میں رگڑ اور سوزش سے ہونے والا درد (Iliotibial band syndrome)
٭ گھٹنے کی برسائٹس یعنی سیال بھری تھیلیوں کی سوزش
٭ لیوپس
٭ میڈیل کولیٹرل لیگامنٹس کی چوٹ (Medial collateral ligament injury)
٭ اوسگڈ شلیٹر بیماری (Osgood-Schlatter disease)
٭ اوسٹیو آرتھرائٹس
٭ اوسٹیو کونڈرائٹس ڈسیکنز (Osteochondritis dissecans)
٭ ہڈی کا انفیکشن
٭ پیٹیلا ٹینڈنائٹس (Patellar tendinitis)
٭ پیٹیلوفیمرل پین سنڈروم (Patellofemoral pain syndrome)
٭ گھٹنے کے پیچھے موجود اہم لیگامنٹ کی چوٹ، جو درد اور غیر استحکام پیدا کرتی ہے
٭ جوڑ میں کیلشیم کرسٹل جمع ہونے سے ہونے والی سوزش اور درد
٭ کولہے کے حصے سے منتقل ہونے والا درد
٭ گھٹنے کے جوڑ میں انفیکشن، جس سے شدید درد اور سوجن ہوتی ہے
٭ موچ یا پٹھوں کا کھچاؤ
٭ ٹینڈنائٹس
٭ گھٹنے کے جوڑ میں موجود نرم کارٹلیج کا پھٹ جانا
ڈاکٹر سے فوری رابطہ
اگر گھٹنے کا درد کسی شدید چوٹ کے بعد پیدا ہو تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔ درج ذیل علامات ہنگامی صورتحال کی نشاندہی کرتی ہیں:
٭ گھٹنے کی شکل غیر معمولی ہو جائے
٭ چوٹ کے وقت ٹوٹنے یا پاپ جیسی آواز سنائی دے
٭ گھٹنا وزن برداشت نہ کر سکے
٭ شدید یا ناقابل برداشت درد محسوس ہو
٭ گھٹنا اچانک سوج جائے
ڈاکٹر سے معمول کا رابطہ
٭ اگر گھٹنے کا درد ٹکر یا حادثے کے بعد شروع ہو
٭ گھٹنے کا جوڑ شدید سوجن، سرخی، گرمی یا حساسیت کا شکار ہو یا درد مسلسل بڑھ رہا ہو
٭ اس کے ساتھ بخار یا بیماری کی دیگر علامات موجود ہوں
٭ ہلکا مگر مسلسل رہنے والا گھٹنے کا درد برقرار رہے
٭ اگر درد نیند یا روزمرہ سرگرمیوں کو متاثر کرے
سیلف کیئر
اگر واضح چوٹ موجود نہ ہو اور روزمرہ سرگرمیاں انجام دینا ممکن ہوں تو گھریلو نگہداشت سے بہتری آ سکتی ہے۔ گھر پر گھٹنے کی دیکھ بھال کے طریقے:
٭ گھٹنے کو آرام دیں اور غیر ضروری وزن ڈالنے سے گریز کریں۔ ضرورت پڑنے پر چھڑی یا واکر استعمال کریں
٭ کم دباؤ والی سرگرمیاں اختیار کریں جیسے تیراکی یا سائیکل چلانا تاکہ جوڑ پر دباؤ کم رہے
٭ دن میں چند بار 15 سے 20 منٹ تک برف تولیے میں لپیٹ کر لگائیں تاکہ سوجن کم ہو
٭ لچکدار پٹی یا بریس استعمال کریں تاکہ گھٹنے کو سہارا ملے اور سوجن قابو میں رہے
٭ لیٹتے وقت گھٹنے کو دل کی سطح سے اونچا رکھیں تاکہ درد اور سوجن میں کمی آئے
٭ بغیر نسخے کے دستیاب درد کم کرنے والی کریم، جیل یا ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر این ایس اے آئی ڈیز استعمال کیے جا سکتے ہیں، تاہم گردوں کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر یا معدے کی حساسیت کی صورت میں احتیاط ضروری ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔