Vinkmag ad

ٹانگوں میں سوجن

A medical professional in blue scrubs and gloves presses a finger into a patient's swollen lower leg

ٹانگوں میں سوجن (Leg swallowing) جسم کے کسی بھی حصے میں ہو سکتی ہے، جن میں پاؤں، ٹخنے، پنڈلیاں اور رانیں شامل ہیں۔ یہ سوجن عموماً جسم میں سیال مادے کے جمع ہونے کے باعث ہوتی ہے، جسے فلوئیڈ ریٹینشن کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ سوجن زخمی ٹشوز یا جوڑوں کی سوزش کے نتیجے میں بھی ظاہر ہوتی ہے۔

اکثر اوقات ٹانگوں کی سوجن عام اور غیر سنگین وجوہات کی بنا پر ہوتی ہے، جیسے چوٹ لگنا یا زیادہ دیر تک کھڑے یا بیٹھے رہنا۔ تاہم بعض صورتوں میں یہ دل کی بیماری یا خون کے کلاٹ جیسی سنجیدہ کیفیت کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔

اگر ٹانگ میں بغیر وجہ کے سوجن یا درد، سانس لینے میں دشواری یا سینے میں درد ہو تو فوراً ایمرجنسی مدد حاصل کریں۔ یہ علامات پھیپھڑوں میں خون کے کلاٹ یا دل کی بیماری کی نشانیاں ہو سکتی ہیں۔

وجوہات

ٹانگوں میں سوجن مختلف عوامل کے باعث ہو سکتی ہے۔ کچھ وجوہات معمولی ہوتی ہیں جبکہ بعض سنگین طبی مسائل کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

سیال مادے کا جمع ہونا (Peripheral Edema)

ٹانگوں کے ٹشوز میں سیال مادے کے جمع ہونے سے پیدا ہونے والی سوجن کو پیریفرل ایڈیما کہا جاتا ہے۔ یہ خون کی روانی میں خرابی، لمفی نظام کے مسئلے یا گردوں کی بیماری کے باعث ہو سکتی ہے۔

سوجن ہر صورت میں دل یا دورانِ خون کے مسئلے کی علامت نہیں ہوتی۔ موٹاپا، جسمانی سرگرمی کی کمی، زیادہ دیر تک بیٹھے یا کھڑے رہنا، یا تنگ جرابیں اور جینز پہننا بھی سوجن کا سبب بن سکتے ہیں۔

سیال مادے کے جمع ہونے سے متعلق عوامل میں شامل ہیں:

٭  شدید گردوں کی چوٹ

٭ دل کے پٹھوں کی بیماری (کارڈیو مایوپیتھی)

٭ کیموتھیراپی

٭ گردوں کی طویل مدتی بیماری

٭ وریدوں کی طویل مدتی کمزوری، جس میں ٹانگوں کی رگیں خون کو دل تک واپس نہیں پہنچا پاتیں

٭ جگر کا سیروسس (جگر کا سکڑ جانا یا داغ پڑ جانا)

٭ گہری رگوں میں خون کا کلاٹ بننا (ڈی وی ٹی)

٭ ہارٹ فیل ہونا، جس میں دل مؤثر طریقے سے خون پمپ نہیں کر پاتا

٭ ہارمون تھیراپی

٭ لمفی نظام کی رکاوٹ (لمفیڈیما)

٭ نیفروٹک سنڈروم (گردوں کے باریک فلٹرنگ یونٹس کو نقصان)

٭ موٹاپا

٭ درد کش ادویات

٭ پیری کارڈائٹس، یعنی دل کے گرد جھلی کی سوزش

٭ حمل

٭ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی بعض نسخہ جاتی ادویات

٭ پلمونری ہائی بلڈ پریشر

٭ طویل فضائی سفر کے دوران زیادہ دیر بیٹھے رہنا

٭ زیادہ دیر تک کھڑے رہنا

تھرومبوفلیبائٹس، یعنی ٹانگ میں بننے والا خون کا کلاٹ

سوزش

ٹانگوں کے جوڑوں یا ٹشوز میں سوزش بھی سوجن کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ سوجن چوٹ، بیماری یا روماٹائیڈ آرتھرائٹس جیسے سوزشی عارضے کے باعث ہو سکتی ہے۔ سوزش کی صورت میں عموماً درد بھی محسوس ہوتا ہے۔

سوزش پیدا کرنے والی کیفیات میں شامل ہیں:

٭ ایڑی کے پچھلے پٹھے (ایکیلیز ٹینڈن) کا پھٹ جانا

٭ گھٹنے کے اگلے لیگا منٹ ( اے سی ایل) کا پھٹ جانا

٭ بیکر سِسٹ

٭ ٹخنے کی ہڈی کا فریکچر

٭ پاؤں کی ہڈی کا فریکچر

٭ ٹانگ کی ہڈی کا فریکچر

٭ جل جانا

٭ سیلولائٹس، یعنی جلد کا بیکٹیریا انفیکشن

٭ گھٹنے کی برسا کی سوزش

٭ اوسٹیو آرتھرائٹس

٭ روماٹائیڈ آرتھرائٹس

٭ ٹخنے میں موچ

ہنگامی صورت حال 

اگر ٹانگوں کی سوجن کے ساتھ درج ذیل علامات ظاہر ہوں تو فوراً ایمرجنسی سروس سے رابطہ کریں۔ یہ پھیپھڑوں میں خون کے کلاٹ یا سنگین دل کی بیماری کی علامت ہو سکتی ہیں:

٭ سینے میں درد

٭ سانس لینے میں دشواری

٭ لیٹنے یا حرکت کے دوران سانس پھولنا

٭ بے ہوشی یا چکر آنا

٭ خون والی کھانسی

فوری توجہ کی ضرورت 

درج ذیل صورتوں میں فوری طبی معائنہ کرائیں:

٭ سوجن اچانک اور بغیر واضح وجہ کے ہو

٭ سوجن کسی چوٹ، گرنے، کھیل کے حادثے یا ٹریفک حادثے کے بعد ہو

٭ صرف ایک ٹانگ میں سوجن ہو اور اس کے ساتھ درد، جلد میں ٹھنڈا پن یا اس کا پیلا پڑ جانا شامل ہو

ڈاکٹر سے عمومی رابطہ

کچھ صورتیں ہنگامی نہیں ہوتیں مگر پھر بھی طبی جانچ ضروری ہوتی ہے۔ بعض اوقات دوا کے مضر اثرات سے ہونے والی سوجن گردوں کی بیماری جیسی لگ سکتی ہے۔ اس لیے جلد از جلد ڈاکٹر سے معائنہ کرائیں تاکہ اصل وجہ کی تشخیص ہو سکے۔

٭ اپوائنٹمنٹ سے پہلے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں:

٭ خوراک میں نمک کی مقدار کم کریں

٭ لیٹتے وقت ٹانگوں کے نیچے تکیہ رکھیں تاکہ سوجن کم ہو

٭ لچکدار کمپریشن جرابیں پہنیں مگر اوپر سے بہت تنگ نہ ہوں

٭ زیادہ وقت کیلئے بیٹھنے یا کھڑے رہنے کی صورت میں وقفے لیتے رہیں

٭ ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر نسخہ جاتی دوا بند نہ کریں

٭ درد کی صورت میں پیراسیٹامول استعمال کیا جا سکتا ہے

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

گھٹنے کا درد

Read Next

Leg Swelling

Leave a Reply

Most Popular