طبی ماہرین کے مطابق آیوڈین کی کمی حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے۔ بچوں میں اس کی کمی جسمانی اور دماغی نشوونما متاثر کر سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات آیوڈین کی کمی سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر کہی۔ یہ دن ہر سال 21 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
اے پی پی کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ تھائیرائڈ گلینڈ کو ہارمونز بنانے کے لیے آیوڈین درکار ہوتی ہے۔ یہ ہارمونز دل کی دھڑکن، جسمانی درجہ حرارت اور پٹھوں کی سرگرمی کو منظم کرتے ہیں۔ اس کی کمی سے گلہڑ سمیت تھائیرائڈ کے دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے آیوڈین ملے نمک کو اس کمی سے بچاؤ کا آسان اور مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے متوازن غذا کھانے اور روزمرہ استعمال کے لیے آیوڈین ملا نمک منتخب کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم نمک کی مقدار تجویز کردہ حد میں رکھنے پر زور دیا۔
Tags: آیوڈین کی کمی