Vinkmag ad

بلوچستان میں مفت طبی مشوروں کے لیے صحت دہلیز ایپ متعارف

Promotional image of the Sehat Dehleez app showing a woman consulting a female doctor by video call in Balochistan.

بلوچستان حکومت نے گھر بیٹھے مفت طبی مشوروں کے لیے صحت دہلیز ایپ متعارف کرا دی ہے۔ شہری اس کے ذریعے تجربہ کار ڈاکٹروں سے 24 گھنٹے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اے پی پی کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایکس پر اس سہولت کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے روز 791 کالز کے ذریعے مفت طبی مشورے فراہم کیے گئے۔ ان کے مطابقا یہ سہولت خاص طور پر دوردراز اور پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔ سال کے 365 دن دستیاب اس سروس سے ابتدائی طبی رہنمائی کے لیے طویل سفر کی ضرورت کم ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع رقبے اور الگ تھلگ آبادیوں کے باعث طبی مراکز تک پہنچنا مشکل ہے۔ صحت دہلیز ایپ ان علاقوں کے لوگوں کو گھر بیٹھے ڈاکٹروں سے رابطے کی سہولت دے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

چیاری مالفارمیشن: دماغی ٹشو کا ریڑھ کی ہڈی میں اترنا

Leave a Reply

Most Popular