وفاق اور صوبوں کے درمیان ہیلتھ ڈیٹا کے محفوظ تبادلے کے لیے نیشنل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کی تیاری جاری ہے۔ سندھ اور بلوچستان سے ڈیٹا شیئرنگ معاہدے ہوچکے ہیں۔ وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے یہ بات اسلام آباد میں صحت عامہ کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی پریس ریلیز کے مطابق، وزیر مملکت نے کہا کہ دیگر صوبوں کے ساتھ بھی ایسے معاہدے کیے جائیں گے۔ وزارت صحت مجوزہ ہیلتھ سکیورٹی ایکٹ بھی تیار کررہی ہے۔ اس کا مقصد ہیلتھ ڈیٹا کی رازداری، تحفظ اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنانا ہے۔ وزیر مملکت نے درست، قابلِ اعتماد ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال پر زور دیا۔
Tags: ہیلتھ ڈیٹا