Vinkmag ad

ہیپاٹائٹس سی، 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کی سکریننگ کا فیصلہ

Hepatitis C, screening, Pakistan, citizens aged 12 and above, early detection, viral hepatitis, and public health

حکومت نے پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خلاف ملک گیر مہم کے تحت 16 کروڑ افراد کی سکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

سماء نیوز کے مطابق وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا داوڑ نے یہ معلومات فراہم کیں۔ ان کے مطابق ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

پروگرام کے تحت شہریوں کی سکریننگ کے بعد ضرورت پڑنے پر مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہونے پر علاج کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

وفاقی ملازمین کی سکریننگ کے لیے تمام وزارتوں میں کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ 18 سرکاری ہسپتالوں میں سکریننگ اور علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جبکہ نجی ہسپتالوں میں بھی یہ سہولت شروع کرنے پر غور جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پروٹین پاؤڈر متوازن غذا کا متبادل نہیں، ماہرین

Read Next

نجی میڈیکل کالجز کے آڈٹ اور ایم ڈی کیٹ میں شفافیت کا مطالبہ

Leave a Reply

Most Popular