Vinkmag ad

ماں کے پیٹ میں بچے کے پھیپھڑوں کا مائیکروویو علاج، دنیا میں پہلا کیس

An image of OT, representing microwave treatment for fetal lung malformation

چینی ڈاکٹروں نے ماں کے پیٹ میں بچے کے پھیپھڑوں کی سنگین پیدائشی خرابی کا مائیکروویو طریقے سے علاج کیا ہے۔ جنین میں اس خرابی کے لیے مائیکروویو ابلیشن کا یہ دنیا کا پہلا رپورٹ شدہ کیس ہے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق بچے کو کانجینیٹل پلمونری ایئروے مالفارمیشن (CPAM) نامی خرابی تھی۔ اس میں پھیپھڑوں کے اندر غیر معمولی ٹشو بن جاتا ہے۔ شدید صورتوں میں یہ بڑھ کر دل اور پھیپھڑوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ اس بچے کے پیٹ میں مائع بھی جمع ہوگیا تھا۔

ڈاکٹروں نے 22 ہفتے کے جنین میں ماں کے پیٹ سے باریک سوئی متاثرہ حصے تک پہنچائی۔ مائیکروویو انرجی سے حرارت پیدا کرکے غیر معمولی ٹشو کو اندر سے تباہ کیا گیا۔ تین دن میں اس کا حجم نمایاں طور پر کم ہوگیا اور پیٹ میں جمع مائع بھی ختم ہوگیا۔

37 ہفتے مکمل ہونے پر بچہ سیزیرین کے ذریعے پیدا ہوا اور اس کا وزن 2.9 کلوگرام تھا۔ یہ کیس طبی جریدے Ultrasound in Obstetrics & Gynecology میں شائع ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق پروسیجر کے محفوظ اور مؤثر ہونے کی جانچ کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

طاعون پر تحقیقی ادارے کی ملازمہ کی موت، 200 افراد زیر نگرانی

Read Next

خواتین میں جسمانی درد کی شرح مردوں سے زیادہ، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular