ایک بڑے سائنسی جائزے میں روزانہ پیے جانے والی سگریٹوں کی تعداد کے ساتھ ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھتا پایا گیا ہے۔ سگریٹ چھوڑ دینے والے افراد میں یہ امکان کبھی سگریٹ نہ پینے والوں سے زیادہ نہیں پایا گیا۔
طبی جریدے ای کلینیکل میڈیسن میں شائع جائزے میں 61 سٹڈیز اور تقریباً 28 لاکھ افراد کے اعدادوشمار شامل تھے۔ جائزے کی قیادت آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے محققین نے کی۔
کبھی سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں موجودہ سگریٹ نوشوں میں ڈیمنشیا کا خطرہ 31 فیصد زیادہ تھا۔ الزائمر کا خطرہ 40 فیصد اور دماغی شریانوں سے متعلق ڈیمنشیا کا امکان 52 فیصد زیادہ پایا گیا۔
کبھی سگریٹ نہ پینے والوں کی نسبت روزانہ 10 سگریٹ پینے والوں میں ڈیمنشیا کا خطرہ 16 فیصد زیادہ تھا۔ روزانہ 20 سگریٹ پینے والوں میں یہ خطرہ 34 فیصد زیادہ پایا گیا۔
سگریٹ چھوڑنے افراد اور کبھی سگریٹ نہ پینے والوں کے خطرے میں کوئی واضح فرق نہیں ملا۔ محققین کے مطابق، ان نتائج سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ سگریٹ نوشی براہِ راست ڈیمنشیا کا سبب بنتی ہے۔ تاہم نتائج سے اشارہ ملتا ہے کہ سگریٹ چھوڑنا دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔