ماہرین کے مطابق ڈپریشن کی دوا ڈولوکسیٹین استعمال کرنے والے بعض مریضوں میں تشویش ناک ذہنی تبدیلیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ ان کے زیر اثر خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات بھی آ سکتے ہیں۔ اس کا خطرہ علاج کے ابتدائی عرصے، اور 25 سال سے کم عمر افراد میں زیادہ ہو سکتا ہے۔
برطانوی ویب سائٹ برٹ بریف نے فارماسسٹ راج پٹیل کے حوالے سے اس خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ ان کے مطابق ایسے خیالات پیدا ہوں یا ان کی شدت بڑھے تو فوری طبی مدد حاصل کریں۔
برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق یہ دوا ڈپریشن، بے چینی اور اعصابی درد میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کے فوائد ظاہر ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ابتدا میں متلی جیسی شکایات عموماً وقت کے ساتھ کم ہو جاتی ہیں۔
ڈولوکسیٹین اچانک چھوڑنے سے چکر، متلی اور بے چینی جیسی شکایات ہو سکتی ہیں۔ اس لیے ڈپریشن کی دوا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا بند نہ کریں اور نہ ہی خوراک تبدیل کریں۔ خود کو نقصان پہنچانے کا فوری خطرہ ہو تو ہسپتال کی ایمرجنسی سے رجوع کریں۔