Vinkmag ad

طبی عملے کے صاف ہاتھ مریضوں کو انفیکشن سے بچانے میں مددگار، ماہرین

Healthcare students and professionals participate in a hand hygiene awareness activity on Global Handwashing Day 2026 in Islamabad, promoting infection prevention and patient safety.

ماہرین کے مطابق طبی عملے کے ہاتھوں کی صفائی مریضوں کو انفیکشن سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بات ہاتھ دھونے کے  عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک آگاہی سیشن میں کہی۔ دنیا بھر میں یہ دن ہر سال 15 اکتوبر کو  منایا جاتا ہے۔

اے پی پی کے مطابق سیشن کا اہتمام واٹر ایڈ پاکستان اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس میں طبی ماہرین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیشن میں ہاتھ دھونے کا عملی مظاہرہ، مباحثے اور پوسٹر مقابلہ منعقد ہوا۔ شرکا کو صفائی کے بہتر طریقوں اور طبی مراکز میں ان کے باقاعدہ استعمال سے آگاہ کیا گیا۔

اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان اور واٹر ایڈ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر میاں محمد جنید نے شرکا سے خطاب کیا۔ انہوں نے طبی مراکز اور روزمرہ زندگی میں ہاتھ دھونے کی عادت اپنانے کی اہمیت اجاگر کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکا میں 20 سے 54 سال کے افراد میں فالج کی شرح میں نمایاں اضافہ

Read Next

میکسیکو میں دماغ خور امیبا سے ایک شخص ہلاک، 6 جھیلوں کے استعمال پر پابندی

Leave a Reply

Most Popular