چین نے ڈبلیو ایچ او کی سربراہی کے لیے ڈاکٹر سونگ لی کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا ایگزیکٹو بورڈ حتمی انتخاب کے لیے تین امیدواروں کے نام پیش کرے گا۔ ادارے کے نئے سربراہ کا انتخاب مئی 2027 میں ہوگا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈاکٹر سونگ لی چین کی سینئر طبی عہدیدار ہیں۔ انہیں ماں اور بچے کی صحت اور عالمی سطح پر صحت عامہ کے امور میں 20 سال سے زیادہ تجربہ حاصل ہے
وہ سارس، برڈ فلو اور کووڈ 19 جیسی وباؤں سے نمٹنے کے اقدامات میں بھی شریک رہی ہیں۔ انہوں نے کووڈ 19 کے دوران حاملہ خواتین اور بچوں کی طبی دیکھ بھال سے متعلق گائیڈلائنز کی تیاری میں کردار ادا کیا۔
موجودہ سربراہ ٹیڈروس کی دوسری مدت اگست 2027 میں ختم ہوگی۔ قواعد کے مطابق وہ تیسری مدت کے لیے امیدوار نہیں بن سکتے۔
Tags: ڈبلیو ایچ او