Vinkmag ad

گوگل کا میڈیکل اے آئی نظام، مریضوں اور ڈاکٹروں میں بہتر رابطے کا امکان

Doctor reviewing patient information on a computer screen, illustrating how Google's medical AI system could improve patient-doctor communication.

امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق گوگل کا میڈیکل اے آئی نظام مریضوں اور ڈاکٹروں کے درمیان رابطہ بہتر بنا سکتا ہے۔ طبی آزمائش میں اس نظام کے حوصلہ افزا نتائج ملے ہیں۔

گوگل کی رپورٹ کے مطابق 98 مریضوں نے ڈاکٹر سے ملاقات سے پہلے ایمی (AMIE) نامی اے آئی چیٹ بوٹ سے گفتگو کی۔ اس دوران مریضوں کی طبی ضروریات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ڈاکٹروں نے گفتگو کی براہ راست نگرانی کی۔

نتائج کے مطابق 75 فیصد کیسز میں اے آئی کے تیار کردہ خلاصوں سے ڈاکٹروں کو ملاقات کی تیاری میں مدد ملی۔ نصف سے زیادہ کیسز میں ان معلومات نے علاج سے متعلق فیصلوں پر بھی اثر ڈالا۔ اس کے علاوہ 90 فیصد کیسز میں اے آئی کی ممکنہ تشخیص ڈاکٹروں کی حتمی تشخیص سے مطابقت رکھتی تھی۔ آزمائش کے دوران حفاظتی وجوہات پر کسی گفتگو کو روکنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

محققین کے مطابق نظام کی افادیت اور حفاظت جانچنے کے لیے مزید ٹرائلز درکار ہیں۔ تحقیق طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہوئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسقاطِ حمل کی دوا کے ممکنہ طبی خطرات، امریکی رپورٹ 2027 میں متوقع

Read Next

لاہور میں ڈریپ کا چھاپہ، سرنجیں بنانے والا غیر قانونی یونٹ سیل

Leave a Reply

Most Popular