Vinkmag ad

عالمی یوم ذہنی صحت: متاثرہ افراد کو ہمدردی سے سننے پر زور

World Mental Health Day awareness image emphasizing compassionate listening to people experiencing mental health problems and the importance of emotional support.

آج دنیا بھر میں عالمی یوم ذہنی صحت منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا مرکزی موضوع متاثرہ افراد کے تجربات ہمدردی سے سننا ہے۔ اس میں ان کی آواز کو اہمیت دینے اور زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

اے پی پی کے مطابق ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر آفتاب آصف نے ذہنی تناؤ کی بڑھتی وجوہات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی دباؤ اور گھریلو مسائل ذہنی تناؤ بڑھا رہے ہیں۔ دوسری جانب نفسیاتی بیماری سے وابستہ شرمندگی اور منفی سماجی رویے علاج میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

انہوں نے مسلسل اداسی، بے چینی اور ناامیدی کو اہم علامات قرار دیا۔ نیند یا بھوک میں تبدیلی اور روزمرہ سرگرمیوں سے بے رغبتی بھی ان میں شامل ہیں۔ ان کے مطابق ایسی کیفیت تعلیم، ملازمت یا خاندانی تعلقات متاثر کرے تو ذہنی صحت کے ماہر ڈاکٹر سے لازماً رجوع کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر آفتاب آصف نے والدین کو بچوں کے بدلتے رویوں اور بزرگوں کی تنہائی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مناسب نیند، متوازن غذا، ورزش اور اہل خانہ کے تعاون کو ذہنی صحت کے لیے اہم قرار دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈبلیو ایچ او کے نئے سربراہ کا انتخاب، چین کی طرف سے ڈاکٹر سونگ لی امیدوار

Read Next

اسقاطِ حمل کی دوا کے ممکنہ طبی خطرات، امریکی رپورٹ 2027 میں متوقع

Leave a Reply

Most Popular