Vinkmag ad

مادہ منویہ  میں خون آنا

مادہ منویہ میں خون- شفا نیوز

مادہ منویہ  میں خون آنا (blood in semen) پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔ اس حالت کو ہیماٹوسپرمیا (hematospermia) کہا جاتا ہے۔ بالعموم یہ خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

اسباب

٭ اکثر اوقات اس کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آتی۔ انفیکشن ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے، لیکن اس صورت میں بالعموم دیگر علامات مثلاً پیشاب کے دوران درد یا بار بار پیشاب آنا بھی موجود ہوتی ہیں

٭ پروسٹیٹ کی سرجری یا اس کی بائیوپسی کے بعد مادہ منویہ میں کئی ہفتوں تک خون آ سکتا ہے۔

٭ مادہ منویہ میں زیادہ یا بار بار خون آنا بعض اوقات کسی سنگین بیماری مثلاً کینسر کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم یہ صورتحال انتہائی کم ہوتی ہے۔

وجوہات

اس کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں:

٭ خون کی نالیوں کی ساخت میں خرابی، جس میں نالیاں آپس میں الجھ کر خون کے بہاؤ کو متاثر کرتی ہیں۔

٭ پیشاب یا تولیدی اعضاء کی سوجن پیدا کرنے والی بیماریاں

٭ جراثیم یا فنگس سے ہونے والے پیشاب یا تولیدی اعضاء کے انفیکشن

٭ پیلوِس (کمر کے نچلے حصے) پر ریڈی ایشن تھراپی

٭ یورولوجیکل پروسیجر، مثلاً مثانے کا سکین، پروسٹیٹ بائیوپسی یا نس بندی (واسیکٹومی)۔

٭ پیلوِس یا جنسی اعضاء پر چوٹ لگنا

٭ خون پتلا کرنے والی ادویات کے ضمنی اثرات

٭ زیادہ جنسی سرگرمی یا بار بار خود لذتی

٭ طویل عرصے تک جنسی تعلق نہ رکھنا

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟

مادہ منویہ  میں خون آنا عموماً بغیر کسی علاج کے خود ہی ختم ہو جاتا ہے۔ پھر بھی بہتر ہے کہ آپ جنرل فزیشن یا یورالوجسٹ سے مل لیں۔ عام طور پر جسمانی معائنہ اور خون یا پیشاب کے چند سادہ سے ٹیسٹ کافی ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد بعض وجوہات، مثلاً انفیکشن کا پتا لگانا ہوتا ہے۔ کچھ علامات یا رسک فیکٹرز کی صورت میں مزید ٹیسٹوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ان صورتوں میں بلا تاخیر ڈاکٹر سے رابطہ کریں:

٭ یہ حالت 3 سے 4 ہفتے سے زیادہ برقرار رہے

٭ مادہ منویہ میں بار بار خون آئے

٭ پیشاب کرتے ہوئے یا انزال کے دوران درد ہو

٭ خطرے کے دیگر عوامل بھی ہوں۔ مثلاً کینسر یا خون بہنے کی بیماریوں کی ہسٹری، ایسا جنسی تعلق جس سے انفیکشن کا خطرہ ہو

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

برطانیہ میں ٹائپ 1 ذیابیطس کے لیے نئی دوا کی منظوری

Read Next

کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 323 اموات، مزید بارشوں کی پیش گوئی

Leave a Reply

Most Popular