Vinkmag ad

زیادہ کھانے سے دل کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ

A person serving food at a family dinner, illustrating the potential heart attack risk associated with heavy meals.

ماہرین امراض قلب کے مطابق ایک وقت میں ضرورت سے زیادہ کھانے سے دل پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ اس سے خصوصاً دل کی شریانوں کی بیماری میں مبتلا افراد کو ہارٹ اٹیک سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں کا خطرہ رہتا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ایک تحقیق پیش کی گئی۔ اس میں زیادہ کھانے کے بعد دو گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک کا خطرہ تقریباً چار گنا پایا گیا۔

زیادہ مقدار میں کھانا کھانے کے بعد نظام انہضام کو خون کی زیادہ فراہمی درکار ہوتی ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے دل کو اضافی کام کرنا پڑتا ہے۔ دل کی شریانوں میں پہلے سے تنگی ہو تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین دل کے مریض سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری یا اچانک ٹھنڈا پسینہ آنے پر فوری طبی مدد حاصل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ورزش کی نوعیت اور شدت اہم، تحقیق

Read Next

فضائی آلودگی سے دمے کی شدت بڑھنے کی اہم وجہ دریافت

Leave a Reply

Most Popular