Vinkmag ad

بڑھتی عمر میں ذہنی کارکردگی بہتر بنانا ممکن، تحقیق

An elderly couple playing a board game together, smiling and actively thinking, symbolizing mental stimulation, cognitive activity, and healthy aging.

ورزش، صحت مند غذا اور دماغی سرگرمیاں بڑھتی عمر میں ذہنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ ایک برطانوی تحقیق میں عمر کے ساتھ ذہنی صلاحیت میں کمی والے افراد میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

دی لانسیٹ پرائمری کیئر میں شائع تحقیق میں 60 سے 85 سال کے 11 ہزار 563 افراد شامل تھے۔ انہیں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

پہلے گروپ کو غذا، ورزش اور ذہنی سرگرمیوں کے مشورے دیے گئے۔ دوسرے گروپ نے ان کے ساتھ آن لائن دماغی مشقیں بھی کیں۔ تیسرے گروپ کو اسی پروگرام کے ساتھ فون اور ای میل کے ذریعے اضافی مدد دی گئی۔

ایک سال بعد تینوں گروپس کی ذہنی کارکردگی بہتر ہوئی۔ آن لائن پروگرام والے 32.8 فیصد افراد کی کارکردگی معمول کی سطح تک پہنچ گئی۔ اضافی مدد لینے والے گروپ میں یہ شرح 31.6 فیصد تھی۔

محققین کے مطابق نئی چیزیں سیکھنا اور سماجی سرگرمیاں دماغ کو فعال رکھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ تاہم کسی ایک سرگرمی کو اس بہتری کی وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ڈیمنشیا پر پانچ سالہ اثرات کا جائزہ ابھی جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

امیوٹروفک لیٹرل سکلروسیس: پٹھوں کو کمزور کرنے والی اعصابی بیماری

Read Next

کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن

Leave a Reply

Most Popular