پاکستانی نژاد گائناکالوجسٹ ڈاکٹر عامر رضا کی قیادت میں 400 سے زائد سنگل پورٹ روبوٹک سرجریز مکمل کی گئی ہیں۔ لندن میں جاری اس پروگرام میں پیچیدہ اینڈومیٹریوسس کے آپریشنز بھی کیے جا رہے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر عامر رضا کرامویل ہسپتال میں اینڈومیٹریوسس اور روبوٹک سرجری کے لیڈ کنسلٹنٹ ہیں۔ وہ ملتان کے نشتر میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔
سنگل پورٹ روبوٹک سرجری میں پیٹ پر متعدد کٹس کے بجائے ایک ہی جگہ سے آلات داخل کیے جاتے ہیں۔ کیمرہ اور متعدد روبوٹک آلات بھی اسی راستے سے استعمال ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر رضا اور ان کی ٹیم نے اس ٹیکنالوجی کو پیچیدہ اینڈومیٹریوسس کے آپریشنز تک وسعت دی ہے۔ ان میں آنتوں، پیشاب کی نالی اور ڈایافرام کو متاثر کرنے والے کیسز بھی شامل ہیں۔ آپ پاکستان میں بھی یہ روبوٹک ٹیکنالوجی اور طریقۂ کار متعارف کرانے کے لیے تعاون کے خواہاں ہیں۔