برین ٹیومر کی قسم اب چند دن کی بجائے صرف 15 منٹ میں معلوم کی جا سکتی ہے۔ یہ پیش رفت برطانیہ میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ٹرائل میں سامنے آئی ہے۔ این ایچ ایس انگلینڈ اسے آزمائشی بنیادوں پر استعمال کر رہا ہے۔
یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے ماہرین کی تیار کردہ ٹیکنالوجی برین ٹیومر کے ٹشو کا تیزی سے تجزیہ کرتی ہے۔ اس سے سرجری کے دوران ہی ٹیومر کی قسم کے بارے میں اہم معلومات مل سکتی ہیں۔ اس طرح ڈاکٹر علاج کے فیصلے جلد کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ طریقہ ابھی روایتی تشخیصی ٹیسٹوں کی جگہ نہیں لے رہا۔ مکمل تشخیص کے لیے دیگر ٹیسٹ بھی ضروری ہو سکتے ہیں۔
Tags: برین ٹیومر