Vinkmag ad

آپ نے عیدکااستقبال کس کھانے سے کیا

”آپ کیا کہتے ہےں؟ ‘ ‘ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کےلئے ہے۔اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوﺅں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹےلی فون، ای میل‘خط ےا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ’عید پر سب سے پہلے آپ نے کیا کھایا تھا“ کے موضوع پر چند خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے”کھانا پکانے کےلئے آپ کے گھر میں کوکنگ آئل استعمال ہوتا ہے ےا گھی ؟“ کے حوالے سے اپنی آراءشفانےوز کو بھےج سکتے ہےں۔
سیالکوٹ سے نائلہ کہتی ہیں:
”عید الفطر ہم عموماً اپنی دادی اماں کے گھر مناتے ہیں۔ وہاں عید پر بہت سے مزیدار پکوان بنائے جاتے ہیں ۔ اس عید پر ہم لوگ جب ان کے گھر پہنچے تو بہت سے لذیز پکوان ہمارا انتظار کر رہے تھے ۔چونکہ مجھے میٹھے کے مقابلے میں نمکین پکوان زیادہ پسند ہیں‘ اس لئے میں نے سب سے پہلے چکن نوڈلز کھائے کیونکہ یہ میری پسندیدہ ڈش ہے ۔اس کے بعد املی والی چنا چاٹ اورپھر دہی بھلے کھائے ۔ “
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی حنا اقبال اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں:
”میں نے چھوٹی عید پر سب سے پہلے شیر خرما کھایا‘ اس لئے کہ میٹھے میں مجھے یہ بہت پسند ہے۔اس کے علاوہ میں میٹھی عیدکا آغاز میٹھے سے کرنا بہتر سمجھتی ہوں ۔ “
پشاور سے منیب طاہر کا کہنا ہے :
”ہمارے ہاں عید کے پہلے دن کھیر اور فروٹ ٹرائفل بنایا جاتا ہے۔ اس بارمیں نے سب سے پہلے ملک شیک پیا اور اس کے ساتھ چھوٹی عید کو خوش آمدید کہا۔ “
ہری پور سے نعلین عباس کا کہنا ہے :
”رمضان کے بعد آنے والی عید میٹھی عید کے نام سے مشہور ہے۔ ہمارے ہاں پہلے دن ناشتے میں میٹھی دودھ والی سویاں بنائی جاتی ہیں اور ہمیشہ کی طرح میں نے سب سے پہلے وہی کھائیں ۔ “
چکوال سے آمنہ کا کہنا ہے:
”ہمارے گھر میں عید پرحلوہ پوری بہت شوق سے بنائی اورکھائی جاتی ہے۔ میں نے سب سے پہلے پوری اور چنوں کا ناشتہ کیا ،بعد میں حلوہ کھا کر میٹھی عید کی روایت کو تازہ کیا ۔ “
گوجرخان سے راجا وسیم کے مطابق :
” مجھے میٹھی عید پر دیسی گھی میں بنا انڈے والا حلوہ بہت پسند ہے ۔میری والدہ اسے سپیشل میرے لئے بناتی ہیں اور میں عید پر سب سے پہلے وہی کھاتا ہوں۔ “
میاں چنوں(ملتان) سے اسفند درانی کہتے ہیں:
’ہمارے گھر میں میٹھی عید کا آغا زدودھ والی میٹھی سویوں سے ہوتا ہے اور میں نے سب سے پہلے وہی کھائیں ۔ اس کے بعد میں نے فروٹ چاٹ اور امی کے ہاتھ کی بنی لذیز فرنی کھائی تھی ۔ “
خان پو ر سے مہر انعام کا کہنا ہے:
” چھوٹی عید کی خوشیوںمیں اضافہ کرنے کے لئے ہماری امی کسٹرڈ اور شیرخرما بناتی ہیں۔ یہ دونوں پکوان میرے پسندیدہ ہیں ۔انہیں کھا کر میٹھی عیداوربھی میٹھی ہو جاتی ہے ۔ “
لاہور سے احمدکہتے ہیں:
” عید الفطر پر ہمارے گھر میں پاپڑی چاٹ،اچاری گوشت اور نہاری بنائی جاتی ہے جوہم سب گھر والوں کو بہت پسند ہے۔ ‘ اس عید پر میں نے سب سے پہلے نان نہاری اور میٹھی لسی کا ناشتہ کیا تھا۔“
لالہ موسیٰ سے علی کا کہنا ہے:
” ہمارے گھر میں عموماً میٹھی عید کا آغاز شیر خرما سے ہوتا ہے لیکن اس بار ہم نے ناشتے میں اچاری چھولے اور نان کھا کر عید کو خوش آمدید کیا ۔“
ژوب(بلوچستان )سے مریم کہتی ہیں:
” ہمارے گھر میں عید پر ناشتے میں کسڑڈ بنایا جاتا ہے لیکن اس بار میری فرمائش پر امی نے میرے لئے ملک شیک اور آلو کا پراٹھا بنایا تھا ۔میں نے اپنی عید کا آغاز اس لذیز ناشتے سے کیا۔
    عید پر ہلکے پھلکے ناشتہ کو ترجیح دیں
رمضان میں ہمارے کھانے پینے کے اوقات اور عادات عام دنوں سے مختلف ہوتی ہیں اور ہمارا معدہ اس معمول کا عادی ہوچکا ہوتا ہے۔اس لئے عید کی صبح اس پراچانک چکنائی سے بھرپور اور مصالحہ دار کھانوں کا بوجھ ڈالنا کوئی عقلمندی نہیں۔آپ سب کچھ ضرور کھائیں لیکن بہتر ہے کہ ناشتے کو ہلکا پھلکا رکھیں ۔ اس میں بھی تازہ پھل،دودھ، دہی یا پھلوں کے تازہ جوس کو ترجیح دیں تو زیادہ بہتر ہے۔
(ماہرِ غذائیات،زینب بی بی ،شفا انٹر نیشنل ہسپتال،اسلام آباد(

Vinkmag ad

Read Previous

پلاسٹک سرجری۔۔۔بد نما اعضاءکو بنائے خوش نما

Read Next

پیاس

Most Popular